وزیراعظم کا کینیا کے صدر کو ٹیلی فون ، ارشد شریف واقعہ کی شفاف تحقیقات پر زور

Oct 24, 2022 | 17:53:PM
وزیراعظم شہباز شریف، جمہوریہ کینیا، صدر ولیم روٹو، ٹیلی فونک رابطہ،
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا جمہوریہ کینیا کے صدر ولیم روٹو سے ٹیلی فونک رابطہ، وزیراعظم نے کینیا کے صدر سے پاکستانی سینئر صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر بات کی ،وزیراعظم نے واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی قوم اور میڈیا برادری کی جانب سے واقعے پر شدید تشویش سے کینیا کے صدر کو آگاہ کیا ،وزیراعظم نے مرحوم ارشد شریف کی میت کی جلد وطن واپسی کیلئے ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست کی۔
کینیا کے صدر کا واقعے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی،کینیا کے صدر نے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد دینے کی یقین دہائی کرائی، صدر ولیم روٹو نے مرحوم ارشد شریف کی میت کی واپسی کے عمل کو تیز بنانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ، بابراعظم کی درخواست پر سماعت24 نومبر تک ملتوی