ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ۔۔۔سیمی فائنل کیلئے پاکستان موسٹ فیورٹ قرار

Oct 24, 2021 | 19:38:PM
ورلڈ کپ
کیپشن: پاکستانی کرکٹ ٹیم موسٹ فیورٹ قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوزایجنسی)سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل نے سیمی فائنل کیلئے پاکستان کو موسٹ فیورٹ قرار دیدیا ۔
ایک انٹرویو میں میں چیپل نے کہا کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے گا انہوں نے کہا پاکستان کے ساتھ بھارت، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ کے سیمی فاینل کھیلنے کیلئے فیورٹ ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی ٹیم انتہائی غیر متوقع کھیل پیش کرتی ہے، اور وہ متحدہ عرب امارات میں پچھلی دہائی سے ہوم گراونڈ کی طرح کھیل رہی ہیں، جس کا انہیں فائدہ ہو سکتا ہے انہوںنے کہاکہ گروپ 2 میں سب سے زیادہ ممکنہ سیمی فائنلسٹ ہندوستان اور پاکستان ہیں ، ان کے لیے سب سے بڑا خطرہ نیوزی لینڈ ہے۔ گروپ 1 جس میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز ہیں۔ 
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا بولنگ اٹیک ہمیشہ ایک اچھا چیلنج رہا ۔۔ویرات کوہلی