ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس؛بلال چودھری کی سماعت کیلئے جلد مقرر کرنے کی درخواست

Nov 24, 2025 | 18:46:PM
ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس؛بلال چودھری کی سماعت کیلئے جلد مقرر کرنے کی درخواست
کیپشن: الیکشن کمیشن لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 96فیصل آباد سے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ن لیگ کے امیدواربلال چودھری نے ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس جلد مقرر کرنے کی درخواست دیدی۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پوسٹ الیکشن امورکی وجہ سے ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہوسکا،وکیل نے ذاتی حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست دی،بلال چودھری کاکہناتھا کہ میں ذاتی طور پر پیش نہ ہونے پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں،انصاف کے تقاضوں کےلئے کیس جلد مقرر کیا جائے۔

یادرہے کہ الیکشن کمیشن نے آج بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور قلندر کا کپتان شاہین آفریدی کو قیمتی تحفہ، سب دنگ رہ گئے