ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری، انٹربینک میں ڈالر چند پیسے مہنگا

Nov 24, 2023 | 13:17:PM
ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری، انٹربینک میں ڈالر چند پیسے مہنگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری، انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہو گیا۔

روپے کے چلتے وار تھم گئے، ڈالر کی قیمت نے پھر سے اڑان بھرنا شروع کر دی، آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر چند پیسے مہنگا ہوا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے 30 پیسے کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تاریخ رقم کر دی

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 27 پیسے کا تھا۔