ملکی تاریخ کا ایک اور تاریخی دن، ارسٹاک مارکیٹ کا 59 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

Nov 24, 2023 | 09:47:AM
معیشت میں بہتری کے اثرات نظر آنے لگے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے پر پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معیشت میں بہتری کے اثرات نظر آنے لگے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے پر پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 306 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں 306 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 59 ہزار 206 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ’محسن سپیڈ‘ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک اور لقب مل گیا

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 701 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 58 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔