’محسن سپیڈ‘ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک اور لقب مل گیا

Nov 24, 2023 | 09:40:AM
’محسن سپیڈ‘ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک اور لقب مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہداقبال رانا) نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو ’محسن سپیڈ‘ کے بعد ’محسن تعلیم‘ کا لقب بھی مل گیا۔

آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد صوبہ بھر میں اپنی خدمات اور ترقیاتی منصوبوں کےباعث ’محسن سپیڈ‘ کا لقب پانے والے محسن رضا نقوی کو اپنی خدمات کے باعث ایک اور لقب مل گیا، تاریخ میں پہلی بار دو روز قبل گوجرانوالہ میں پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب کرنے اور گوجرانوالہ میں طلبا و طالبات کے لئے یونیورسٹی آف گوجرانولہ کا سنگِ بنیاد رکھنے پر طلبا کی جانب سے ان کو ’محسن تعلیم‘ کا لقب دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ڈویژن سے پی ٹی آئی کا صفایا، بڑے عہدیداروں نے راہیں جدا کر لیں

یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کا سنگ بنیاد رکھنے پر گوجرانوالہ کے طلباء و طالبات نے وزیراعلیٰ کو ’محسن تعلیم‘ کے ساتھ ’محسن گوجرانوالہ‘ کا لقب بھی دے دیا، طلباء نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ان کی خدمات کے اعتراف اور اپنی محبتوں کے اظہار کے لیے پنجاب کی ثقافت اور شان روایتی پگ اور خط بھی بھجوا دیا۔