فرحت اللہ بابر نے جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

Nov 24, 2023 | 12:11:PM
فرحت اللہ بابر نے جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے جنرل سیکرٹری فرحت اللہ بابر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

فرحت اللہ بابر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بارے میں سابق صدر آصف علی زرداری کو ٹیلیفون کر کے اعتماد میں لیا،پی پی رہنما فرحت اللہ بابر پارٹی کے ہیومن رائٹس سیل کے صدر کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے چترال کنونشن میں سینئر لیڈر شپ کو اپنے عہدوں سے الگ ہونے کا کہا تھا۔