حریم شاہ نے ایک اور سیاستدان کا پول کھول دیا۔۔ تہلکہ خیز انکشافات۔۔ویڈیو دیکھیں

Nov 24, 2021 | 15:09:PM
سوشل میڈیا،حریم شاہ،ویڈیو
کیپشن: ٹک ٹاکر حریم شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار سے ملاقات حادثاتی نہیں تھی وہ ان ہی سے ملنے کراچی آئیں تھیں۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ یوٹیوب کے مشہور شو میں اس بات کا دعوی کر رہی ہیں کہ وہ کراچی  فاروق ستار سے ہی ملنے آئی تھیں تاہم اس سے پہلے فاروق ستار بھی اس شو میں مہمان بن چکے ہیں۔

 میزبان کے سوال پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ان کی حریم شاہ سے ملاقات اتفاقیہ طور پر ہوئی۔

 یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کا دوست کیساتھ ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل


 میڈیا سے  بات کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ جس سے دوستی کرتی ہیں اسے نبھاتی ہیں،  فاروق ستار نے غلط بیانی کی ہے ان کی سابق ایم کیو ایم رہنما سے ملاقات ہوٹل میں باقائدہ  پلینڈ تھی۔

 حریم شاہ نے بتایا کہ اسلام آباد  ہوٹل میں پہلی ملاقات میں فاروق ستار نے نمبر دیا ، دوسری ملاقات لاہور میں ہوئی اس کے بعد 6 ماہ تک وہ فاروق ستار سے رابطے میں رہیں اور پھر کراچی آئیں جس کی ویڈیوز  بھی وائرل ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوت کیخلاف مقدمہ درج۔۔ بڑی مشکل میں پھنس گئیں