نوجوان نسل کیلئے سب کچھ اتنا آسان نہیں چھوڑنے والے۔۔  سلمان خان 

Nov 24, 2021 | 00:06:AM
بالی ووڈ اداکار سلمان خان
کیپشن: بالی ووڈ اداکار سلمان خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے کہا ہے  کہ سپر سٹارز کا دور کبھی ختم نہیں ہوگا۔حالیہ دور میں سنیما میں کافی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔
بھار ت کے اردو اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق او ٹی ٹی کی شکل میں ایک نیا پلیٹ فارم ابھر کر سامنے آیا ہے۔او ٹی ٹی کے بڑھتے تسلط کے پیش نظر اب یہ کہا جانے لگا ہے کہ اس سے ہندی فلم انڈسٹری میں اسٹارڈم کا دور ختم ہو جائے گا لیکن سلمان خان ایسا نہیں مانتے۔

یہ بھی پڑھیں:ارجنٹائن کےبڑے کھلاڑی کا کیرئیر خطرے میں پڑگیا۔۔ ریٹائرمنٹ لینے پر غور

سلمان خان کا کہنا ہے ’’مجھے نہیں لگتا کہ ستاروں کا دور کبھی ختم ہوگا۔یہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔یہ ہمیشہ موجود رہے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ'ہم جائیں گے تو کوئی اور آئے گا، اب نوجوان نسل کے پاس اپنا سپر سٹارڈم ہوگا۔ اداکار سلمان خان نے کہا کہ میں کئی سالوں سے سن رہا ہوں کہ یہ آخری جنریشن ہے، ہم نوجوان نسل کے لیے سب کچھ اتنا آسان نہیں چھوڑنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ربا وچھڑیا یار ملا دے‘۔۔ گوپال اور بشیر کی 74 سال بعد ملاقات۔۔پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے