مزارات، تھیٹر ، جم بند ، کاروبار 6 بجے تک بند کرنے کے احکامات

Nov 24, 2020 | 10:55:AM
مزارات، تھیٹر ، جم بند ، کاروبار 6 بجے تک بند کرنے کے احکامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے لگی۔ صوبے بھر میں آج سے کاروبار 6 بجے تک بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، کاروبار کے اوقات کار صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک ہونگے۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق تمام تجارتی مراکز جمعہ اور اتوار کو مکمل بند رہیں گے، جمعہ اور اتوار صرف اشیا ضروریہ کی دکانیں کھلیں گی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے نئی پابندیاں 31 جنوری 2021 تک لاگو رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق:نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری، نجی دفاتر، پبلک مقامات پر ماسک پہنا لازمی قرار، جرمانہ بھی ہوگا، سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد کم سٹاف رکھا جائے، بند جگہوں پر شادی کی تقریبات پر پابندی جبکہ صرف کھلے مقامات پر شادی ہوگی، شادی میں 200 مہمانوں کی اجازت ہوگی، تقریب 9 بجے ختم کرنا ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ نے شادی میں بوفے سروس پر بھی پابندی عائد کر دی۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ کھانا پیک ڈبوں میں مہمانوں میں تقسیم کرنے کی اجازت ہوگی، مزارات، انڈور سینما، تھیٹر، جم، بند رہیں گے،ریسٹورنٹس کے اندر کھانے پر پابندی، کھلے مقام پر رات 10 بجے تک ڈائننگ کی اجازت ہوگی، ٹیک آوے اور ہوم ڈیلیوری بھی رات 10 بجے تک ہوگی۔

جبکہ لاہور میں پنجاب حکومت نے وبائی مرض کورونا وائرس سے بچا کیلئے دفاتر میں حاضری 50 فیصد کر دی ہے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر میں 50 فیصد حاضری کا حکم اکیس جنوری تک نافذ العمل رہے گا۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ 50 فیصد عملہ گھروں اور جبکہ بقایا دفاتر میں کام کرے گا۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے یہ نوٹیفکیشن وزیراعلی عثمان بزدار کے حکم پر جاری کیا ہے۔