وہ ملک جہاں نمک کا شدید بحران پیدا ہوگیا

May 24, 2025 | 22:53:PM
وہ ملک جہاں نمک کا شدید بحران پیدا ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  سری لنکا اس وقت شدید نمک کے بحران سے دوچار ہے، جس کے باعث روزمرہ استعمال کے اس اہم جز کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے،حالیہ دنوں میں نمک کی قیمتیں3  سے 4 گنا تک پہنچ چکی ہیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ شدید بارشوں نے ساحلی علاقوں میں جمع شدہ نمک کو بہا دیا، جس کے نتیجے میں مقامی پیداوار رک گئی اور نمک کی قلت پیدا ہو گئی۔ اس بحران میں  مزید شدت اس وقت آئی  جب 30 ہزار میٹرک ٹن نان-آیوڈائزڈ نمک کی درآمد میں تاخیر ہوئی۔

 سری لنکا اپنی سالانہ ضرورت کا صرف 23 فیصد نمک خود پیدا کرتا ہے، باقی ضروریات درآمد سے پوری کی جاتی ہیں۔انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق بھارت نے  3050 میٹرک ٹن نمک روانہ کیا ہے، جس میں سے 2800 میٹرک ٹن سرکاری کمپنیوں جبکہ 250 میٹرک ٹن نجی اداروں سے حاصل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ٹریفک قوانین توڑنے والی 50 ہزار 467 موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں