لاہور سمیت پنجاب بھرمیں آندھی اور بارش،دن میں رات کا سماں،سائن بورڈ اُڑ گئے

May 24, 2025 | 17:19:PM
لاہور سمیت پنجاب بھرمیں آندھی اور بارش،دن میں رات کا سماں،سائن بورڈ اُڑ گئے
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آبادسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز آندھی اور بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا،درخت اکھڑ گئے ،سائن بورڈ گرگئے، کئی مقامات پر ٹریفک حادثات کی بھی اطلاعات ہیں،پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ۔

لاہور کے  شانو بابا چوک میں سائن بورڈ اور بجلی کے کھمبے گرے ہیں،گلبرگ مین بلیوارڈ،صدیق ٹریڈ سینٹر  کی جانب اوریگامیں کجھور کا ایک درخت گرا ہے، بورڈ والا چوک کی جانب گڑھی شاہو چوک میں ایک درخت گر گیا۔

تیز ہوائیں چلنے سے چھتوں پر لگی سولر پلیٹیں اڑ گئیں، درخت ٹوٹنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے،ڈاکٹر ہسپتال کی جانب ٹھوکر کینال روڈ پر ایک بڑا درخت گرا ہے جس سے ٹریفک جام رہی۔

گلزار پل ، کیمپس پل ،کینال روڈ پرایک بڑا سائن بورڈ گرا ہے،منیر چوک کی جانب باغ علی،کینٹ ایریا میں بھی ایک بڑا درخت گرا ہے، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں تیز آندھی اور طوفان سے قذافی سٹیڈیم کی پرانی بلڈنگ کی ٹائلز گر گئیں، تیز ہواوں نے سکیورٹی بیرئیرز بھی ہوا میں اُڑ گئے۔

گجرات میں بھی آندھی اور طوفان نے تباہی مچا دی،  تیز اور گردونواح میں گرد آلود ہوائوں سے دن کے وقت رات کا سماں ہو گیا، تیز ہوا کے باعث بجلی کی فراہمی معطل رہی، ڈسکہ اور گردونواح میں گرد آلود تیز طوفان سے  گیپکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔

وزیرآباد اور گردونواح میں طوفان کے بعد تیز بارش سے دن میں رات کا سماں ہوگیا،  گیپکو کے متعدد فیڈر طوفان کے باعث ٹرپ کر گئے،گوجرانوالہ میں بھی  تیز آندھی اور طوفان باد و باراں کا سلسلہ جاری ہےجس سے بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی۔

منڈی بہاوالدین  اور گردونواح میں تیز گرد آلود آندھی کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ،  گیپکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے بجلی بند رہی۔