پنجاب میں غنڈوں کو شکنجہ ڈالنے کیلئے مسودہ تیار

May 24, 2025 | 11:28:AM
پنجاب میں غنڈوں کو شکنجہ ڈالنے کیلئے مسودہ تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار کرلیا گیاہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق اس ایکٹ میں غنڈوں اور بدمعاشوں کی قانونی شناخت واضح کی گئی ہے، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کو ملزم کو غنڈہ قرار دینے کا اختیار ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس، انتظامیہ اور حساس اداروں کی رپورٹ یا تحریری شکایت پر عمل ہوگا، غنڈے اور بدمعاش شخص کو نو فلائی لسٹ میں رکھا جاسکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق غنڈے اور بدمعاش کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیا جاسکتا ہے۔

غنڈہ قرار دیے گئے شخص کے بینک اکاؤنٹس منجمد اور اسلحہ لائسنس بھی کینسل کیے جاسکتے ہیں۔