کراچی کے باسیوں پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں،کے الیکڑک نے درخواست نیپرا میں جمع کردی

May 24, 2024 | 12:24:PM
کراچی کے باسیوں پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں،کے الیکڑک نے درخواست نیپرا میں جمع کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر ،کے الیکڑک نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگ لیا۔ 

کے الیکڑک نےبجلی کا بنیادی ٹیرف 44 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی استدعا کردی،کے الیکڑک نے2023 تا 2030  کا ملٹی ائیر ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کردی۔

کے الیکڑک نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کے الیکڑک کا موجودہ بنیادی اوسط ٹیرف34 روپے فی یونٹ بنتا ہے،کے الیکڑک نے 7 سالہ ملٹی ائیر ٹیرف کے تحت بنیادی ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے۔

بجلی کی قیمت کا ای پی پی کمپوننٹ 18 روپے 88 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست  دی گئی ہے، ٹیرف میں بجلی کی قیمت کا سی پی پی کمپوننٹ 12 روپے 54 پیسے فی یونٹ مانگا گیا ہے،ٹرانسشمن چارجز 3.48،ڈسٹری بیوشن چارجز 3.84 روپے فی یونٹ شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے،آپریشن اینڈ مینٹیننس 0.42 اور ریٹیل مارجن 0.59 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست  کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چکن کے دام گر گئے،فی کلو قیمت میں 85 روپے کمی

ریکوری لاس الاؤنس کی مد میں 2 روپے88 پیسے فی یونٹ مانگے گئے ہیں،بجلی ٹیرف میں ورکنگ کیپیٹل 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔ 

نیپرا نے کے الیکڑک کی درخواست پر شراکت داروں سے7روز میں رائے مانگ لی ۔