پریانکا چوپڑا شہزادہ ولیم سے متعلق پرانے انٹرویو پر تنقید کی زد میں آگئیں

May 24, 2023 | 18:05:PM
پریانکا چوپڑا شہزادہ ولیم سے متعلق پرانے انٹرویو پر تنقید کی زد میں آگئیں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی ایمیزون سیریز "سیٹاڈیل" میں پرنسز آف ویلز کیتھرین مڈلٹن کی توہین کرنے پر آج کل شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پریانکا چوپڑا پر الزام ہے کہ" انہوں نے اپنی دوست میگھن مارکل کے کہنے پر ویب سیریز میں کیٹ مڈلٹن کے بارے میں توہین آمیز انداز میں بات کی۔"حال ہی میں کیٹ مڈلٹن کے حامیوں کو پریانکا چوپڑا کے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو ملی ہے جس میں اداکارہ شہزادہ ولیم کے بارے میں بہت پیار سے بات کرتے نظر آرہی ہیں۔



پریانکا چوپڑا کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پرانے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ"میں شہزادہ ولیم کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہوں گی کیونکہ مجھے یہ جاننا ہے کہ 23 سال کی عمر میں رائلٹی کیسی ہوتی ہے"۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے اپنی ایمیزون سیریز "سٹاڈیل" کی نئی قسط میں کیٹ مڈلٹن کا حوالہ دے کر شاہی خاندان کے مداحوں کو ناراض کردیا ہے۔

برطانوی شاہی خاندان کے مداحوں کا بھارتی اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا ہے کہ "انہوں نے اپنی فلاپ ایمیزون سیریز میں پرنسز آف ویلز کا حوالہ توہین آمیز انداز میں اور غیر ضروری طور پر دیا۔"