شہبازشریف کوایئرپورٹ پر روکنے والے پولیس افسرکو شاباش۔۔انعامات کی برسات

May 24, 2021 | 23:20:PM
شہبازشریف کوایئرپورٹ پر روکنے والے پولیس افسرکو شاباش۔۔انعامات کی برسات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعلی ٰپنجاب شہبازشریف کولاہورایئرپورٹ پر روکنے والے پولیس افسرکو10ہزارروپے انعام اورتعریفی اسناد سے نوازدیا گیا،ایف آئی اے کے ڈیوٹی افسرسب انسپکٹررانا اعجازنے شہبازشریف کوایئرپورٹ پرروکاتھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر بیرون ملک کے لئے سفری اجازت نہ دینے والے سب انسپکٹر کو کیش انعام کے ساتھ تعریفی سند بھی جاری کر دی گئی، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے علاج معالجے کے لئے عدالت سے اجازت لینے کے بعد لندن روانگی کے لئے لاہور ایئر پورٹ پر پہنچے لیکن قانونی پیچیدگیوں کو دور نہ کیا اور اپنا نام بلیک لسٹ کیٹگری میں سے نکلوانے کے لئے اقدامات نہیں کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ایس او پیز کی خلاف ورزی۔۔گلیڈی ایٹرز کا اہم ترین فاسٹ بائولر پی ایس ایل سے باہر