نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر خاتون کو بلیک میل کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار

May 24, 2021 | 23:12:PM
نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر خاتون کو بلیک میل کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورنگی عوامی کالونی پولیس نے انٹیلی جنس اطلاع پرکارروائی کے دوران بھتہ خوری اوربلیک میلنگ میں ملوث پولیس اہلکارکو سابقہ بیوی سمیت گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کورنگی شاہجہاں بلوچ کے مطابق گرفتار ملزمان میں جنید اور دعا کے شامل ہیں۔ گرفتار پولیس اہلکار تیموریہ تھانے میں کورٹ محرر تعینات ہے ، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش خاتون کو بھتہ خوری اور بلیک میل کرنے کا اعتراف کیا، وہ ماہم خان نامی خاتون کو چند ماہ سے بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
ملزمان کے پاس خاتون کی کچھ نازیبا تصاویر اور ویڈیوز تھیں جس کی وجہ سے ماہم کو بلیک کر رہے تھے۔ ملزمان خاتون کی سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے کی دھمکی دے رہے تھے۔ ملزمان نے ماہم سے 20 ہزاربھتہ بھی طلب کیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کو بھتے کی رقم وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ گرفتارملزمان سے تفتیش سی آئی اے پولیس کریگی۔
یہ بھی پڑھیں:شہبازشریف کی اپوزیشن جماعتوں کو ملکر حکومت مخالف تحریک چلانے کی پیشکش