بلجیم نے انٹرپول سے کراچی میں ملک دشمن دہشت گردوں کی تفصیلات طلب کرلیں

May 24, 2021 | 19:26:PM
بلجیم نے انٹرپول سے کراچی میں ملک دشمن دہشت گردوں کی تفصیلات طلب کرلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) بلجیم نے انٹرپول سے کراچی میں ملک دشمن دہشت گردوں کی تفصیلات طلب کرلیں ، سی ٹی ڈی نے ملک دشمن بلجیم شہریوں کی گرفتاری کے لیے خط لکھا تھا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرپول برسلز نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو خط لکھا ، خط ایف آئی اے کے توسط سے لکھاگیاہے ، خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کرنے والے بلجیم شہریوں کی فہرست دی جائے۔ خط میں کہا گیاتھا کہ ملک دشمن دہشت گردوں کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے ، دہشت گرد واحد حسین کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا ، بلجیم میں مقیم سلیم بلجیم اور عارف آجاکیا بلجیم کے شہری ہیں۔خط میں کہا کہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک 30 سے 40 افراد پر مشتمل ہے ، انٹرپول کو تمام مطلوبہ افراد کی مکمل فہرست فراہم کی جائے، بلجیم میں مقیم دہشت گرد پاکستانی کمیونٹی سے فنڈ اکھٹا کرتے ہیں ، فنڈ کو کراچی میں دہشتگردی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
یاد رہے تفتیشی حکام نے سلیم بلجیم گروپ کے کارندوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ متحدہ لندن کے دہشت گردوں کو ملک دشمن قوم پرست جماعتوں کی جانب سے بم فراہم کرنے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔تفتیشی حکام نے بتایا تھا کہ 2 ریموٹ کنٹرول بموں میں سے ایک گلستان جوہر میں استعمال کیا گیا، ایک ریموٹ کنٹرول بم سے پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم پاکستان کے احتجاج میں دھماکا کیا جانا تھا۔
تفتیشی حکام کے مطابق دہشت گردوں کو بم کس نے فراہم کیا اس کی تفتیش ملزموںسے جیل میں جاری ہیں، ملزموں کی جانب سے رینجرز کے لیے بڑے ماموں کا کوڈ ورڈ استعمال کیا جاتا تھا۔سلیم بلجیم برطانوی نمبروں سے رابطے کرتا تھا، کارروائی کے مقام پر تمام ٹیم ارکان ایک انٹرنیٹ ڈیوائس سے رابطوں میں آجاتے تھے۔
 یہ بھی پڑھیں۔جب تک عمران جیسے تجربے ہوتے رہیں گے۔ پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔۔بلاول