کورونا: مزید 57 افراد انتقال کر گئے،3060 نئے کیسز رپورٹ

May 24, 2021 | 08:55:AM
کورونا: مزید 57 افراد انتقال کر گئے،3060 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) موذی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید 57 افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا مریضوں کے 3 ہزار60 نئے کیسز  سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں کورونا کیسز شرح4.96 فیصد رہی۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 308 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9 لاکھ3ہزار612 ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 62 ہزار620ہے اور 8 لاکھ 17 ہزار 681 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 768 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار 909، صوبہ خیبر پختونخوا 3 ہزار 924، دارالحکومت اسلام آباد 745، گلگت بلتستان 107، صوبہ بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 528 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار312،خیبرپختونخوا ایک لاکھ 29 ہزار 413، پنجاب 3 لاکھ 33 ہزار 971، سندھ 3 لاکھ 8ہزار118، بلوچستان 24 ہزار517، آزاد کشمیر 18 ہزار739 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 482 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اگر نوازشریف کولندن میں خطرہ ہے تو فوراً وطن آ جائیں، اسد عمر