کرینہ کپور کا "تھری ایڈیٹس"کے سیکوئل پر ہنٹ ، بومن ایرانی اور جاوید جعفری کا ردعمل آگیا

Mar 24, 2023 | 21:05:PM
کرینہ کپور کا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کی جانب سے تھری ایڈیٹس کے سیکوئل کا ہنٹ دینے کے بعد ساتھی اداکاروں بومن ایرانی، جاوید جعفری اور مونا سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنے رد عمل کا اظہار کردیا۔

تٖفصیلات کے مطابق کرینہ کپور  نے اپنی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے  بومن کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ" کیا وہ تھری ایڈیٹس کے سیکوئل کے بارے میں جانتے ہیں یا نہیں"۔

بومن ایرانی نے جواب میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا کہ "وہ وائرس کے بغیر تھری ایڈیٹس کا سیکوئل کیسے بنا سکتے ہیں؟ وائرس ولن نہیں ہوگا تو کون ہوگا، اور کیا ہی ہوگا؟ویڈیو کے آخر میں وہ کسی سے کہتے ہیں کہ وہ جاوید کو کال کرے تاکہ اس بات کی تصدیق کی جاسکے کہ آیا وہ اس کے بارے میں جانتا ہے یا نہیں"۔

View this post on Instagram

A post shared by Boman Irani (@boman_irani)

بومن کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد جاوید جعفری نےاس حیران کن خبر پر اپنا رد عمل  انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور لکھا کہ "ارےکرینہ کپور اور بومن ایرانی کو نہیں لیا… تو پھر پکا مونا سنگھ کو بھی نہیں لیا ہوگا"۔

مونا سنگھ نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ" تھری ایڈیٹس "کے  سیکوئل کی شوٹنگ خفیہ رکھی گئی  اور اس کے بارے میں کسی کو  نہیں بتایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ " وہ دو سال سے عامر خان کے ساتھ "لال سنگھ چڈھا" کی شوٹنگ کر رہی تھیں اور انہوں نےعامر خان کو  نہیں بتا یا "۔

View this post on Instagram

A post shared by Mona Singh (@monajsingh)

خیال  رہے کہ "تھری ایڈیٹس" کے سیکوئل کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب عامر خان، شرما جوشی اور آر مادھون شرمن گجراتی فلم "مبارک باد" کی تشہیر کے لیے ایک ساتھ نظر آئے۔ اس کے بعد سے ہر کوئی قیاس آرائیاں کر رہا ہے کہ یہ ملاقات صرف پروموشن کے لئے نہیں تھی بلکہ یہ ایک اشارہ بھی تھا۔

واضح رہے کہ راجکمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی تھری ایڈیٹس 2009 میں ریلیز ہوئی جس میں عامر خان، آر مادھاون، شرمن جوشی، کرینہ کپور، بومن ایرانی، اومی ویدیا، مونا سنگھ اور جاوید جعفری نے اہم کردار ادا کیے اور فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔