اکشے کمار اپنی نئی فلم" بڑے میاں چھوٹے میاں" کی شوٹنگ کے دوران زخمی

Mar 24, 2023 | 20:28:PM
اکشے کمار اپنی نئی فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اپنی نئی فلم "بڑے میاں چھوٹے میاں"  میں ٹائیگر شیروف کے ساتھ ایکشن سین عکس بند کرواتے ہوئے زخمی  ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکاراکشےکمار ان دنوں اپنی نئی فلم کی "بڑے  میاں چھوٹے میاں" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس دوران وہ  ٹائیگر شیروف کے ساتھ   ایکشن سین  عکس بندی کرواتے ہوئے گھٹنے پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار کی حالت زیادہ سنگین نہیں ہے،  گھٹنے پر چوٹ لگنے کے بعد ابھی ان کے گھٹنے پر "نی بریسیس(Knee Braces)"لگے ہوئے ہیں"۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ "اداکار کے زخمی ہونے کے بعد ایکشن سین کی شوٹنگ کو فی الحال روک دیا گیا ہے لیکن اکشے اپنے کلوز اپ شاٹس کے ساتھ باقی کی شوٹنگ جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ اسکاٹ لینڈ میں فلم کی شوٹنگ کو مکمل کرنے میں اضافی وقت نہ دینا پڑے"۔

View this post on Instagram

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

یاد رہے کہ اکشے کمار اپنے ایکشن سین خود کرنے کو ترجیح دیتے ہیں  ۔

View this post on Instagram

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

واضح رہے کہ علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں سوناکشی سنہا اور پرتھوی راج سوکمارن بھی اداکاری کے جوہر دِکھاتے نظر آئیں گے۔