پاک افغان سیریز: انتظامیہ نے تماشائیوں کو پُرامن رکھنے کیلئے حکمت عملی بنالی

Mar 24, 2023 | 13:25:PM
پاک افغان سیریز: انتظامیہ نے تماشائیوں کو پُرامن رکھنے کیلئے حکمت عملی بنالی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا جبکہ منتظمین نے شائقین کو پرامن رکھنے کیلئے حکمت عملی بنا لی ہے۔

   چند ماہ قبل ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نسیم شاہ کے دو چھکوں کے بعد پاکستان کی افغانستان کے خلاف ناقابل یقین فتح پر تماشائیوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد شارجہ اسٹیڈیم اب پاکستان اور افغانستان کے تین ٹی 20 انٹر نیشنل کی میزبانی کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز، قومی ٹیم جیت کیلئے پُرعزم

ماضی کے تلخ تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے اس بار شارجہ اسٹیڈیم میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دونوں ملکوں کے تماشائیوں کو الگ الگ انکلوژرز میں بٹھانے کی تجویز ہے۔

شارجہ اسٹیڈیم کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ ایشیاء کپ میچ کے بعد افغان تماشائیوں نے جو کیا وہ شرم ناک تھا، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو بھی حالات پر تشویش ہے اس بار ہم نے سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، تماشائیوں کیلئے سخت ضابطہ اخلاق بنایا جا رہا ہے۔

شائقین کو مختلف سٹینڈز میں بٹھانے کی تجویز پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے دی تھی۔