پنجاب یونیورسٹی کےسالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان

Mar 24, 2022 | 12:52:PM
پنجاب یونیورسٹی کےسالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان
کیپشن: پنجاب یونیورسٹی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز)پنجاب یونیورسٹی نے اے ڈی بے اے, بی ایس سی, بی کام 2022 سالانہ کی تاریخ جاری کردی۔

جامعہ پنجاب نے ایل ایل بی کے 3 سالہ اور 5 سالہ پروگرام 2022 کے سالانہ امتحانات کی تاریخ بھی جاری کردی ہے۔ایسو سی ایٹ ڈگری بے اے اور بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 27 جولائی سے شروع ہوں گے۔ بی کام کے سالانہ امتحانات 25 اگست سے شروع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عثمان بزدار اور دو وفاقی وزیر عمران خان کو چھوڑ کر بھاگنے والے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما دعویٰ

ایم اے ایم ایس سی پارٹ 1 اور 2 کے سالانہ امتحانات کا آغاز 25 اگست سے ہوگا۔ تین سالہ ایل ایل بی پروگرام کے سمیسٹر 2,1 اور 3 کے امتحانات بھی 25 اگست سے شروع ہوں گے جبکہ 5 سالہ ایل ایل بی پروگرام کے سمیسٹر 4,3,2,1 اور 5 کے سالانہ امتحانات کا آغاذ بھی 25 اگست سے ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں: سجل علی کی احد میر سے علیحدگی۔ صحافی خاتون نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا