نوازشریف اور اعتزاز چودھری بھارت نواز تھے، سابق ہائی کمشنر کا سنگین الزام

Mar 24, 2021 | 18:45:PM
نوازشریف اور اعتزاز چودھری بھارت نواز تھے، سابق ہائی کمشنر کا سنگین الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اورسیکرٹری اعتزاز چودھری بھارت نواز تھے۔

تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی ہائی کمشنر نے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف اور اعتزاز چودھری پاکستان کیلئے اسٹینڈ نہیں لیتے تھے۔
عبدالباسط نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعزاز چودھری 2015 میں بھارت کیلئے سب کچھ کرنے کو تیار تھے۔سرتاج عزیز، طارق فاطمی معذرت خواہ مائنڈ سیٹ رکھتے تھے، دونوں مشیرنریندر مودی کے خدشات دور کرنے پر تلے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سجن جندال نے کلبھوشن جادیو کیس میں نوازشریف اور مودی میں خفیہ پیغام رسانی میں اہم کردار ادا کیا۔انہو ں نے کہا کہ سیکرٹری اعزاز چودھری ناقابت اندیش شخص تھے۔