پیشگوئی کرتا ہوں اگلا بجٹ شہباز حکومت پیش نہیں کرے گی، سہیل آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پیش گوئی کرتا ہوں کہ اگلا بجٹ شہباز شریف حکومت پیش نہیں کرے گی۔
اسمبلی میں بجٹ منظوری کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم انسانوں پر خرچ کررہے ہیں، آئندہ سال ہمارا تھرو فارورڈ کم سے کم ہوجائے گا، اس سال تعلیم اور صحت کے شعبہ میں بہترین تبدیلی نظر آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ 60 سال عمر کے افراد کے لیے بی آر ٹی میں مفت سفر کے لیے بزرگ کارڈ لا رہے ہیں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ کمراٹ مین روڈ کو رواں سال مکمل کرنے کی کوشش کریں گے، پشاور کو 200 ارب روپے دیے ہیں، ہزارہ کو بھی 200 ارب دیے ہیں،وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں نے کوئی تفریق نہیں کی سب اضلاع کو ان کا حق دیا ہے، جولائی سے تمام منصوبے خود دیکھوں گا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ بجٹ پاس کرنے کی خوشی ہو یا نہ ہو اپنے قائد عمران خان کی رہائی پر ضرور جشن منائیں گے، بانی کے ساتھ کھڑے ہونے پر تمام اراکین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، ان کی 85 فیصد آنکھ ضائع ہوچکی ہے، اگر عدلیہ انصاف کرے تو وہ آج رہا ہوسکتے ہیں، پرامن طریقے سے تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کو لیڈر سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے، ہم تو برداشت کرلیں گے لیکن ہماری باری پر آپ برداشت نہیں کر پاؤ گے اس بار تو بھاگنے بھی نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا شروع