یکم جولائی کو بینک ہالیڈے کا اعلان

Jun 24, 2026 | 19:36:PM
 یکم جولائی کو بینک ہالیڈے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ بدھ ( یکم جولائی ) 2026 کو بینک ہالیڈے کے موقع پرسٹیٹ بینک آف پاکستان عوامی لین دین کے لیے بند رہے گا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مذکورہ دن ملک بھر کے تمام بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک بھی عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگرچہ عوامی خدمات اور بینکاری لین دین معطل رہے گا، تاہم تمام بینکوں، ڈی ایف آئیز اور مائیکرو فنانس بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق اپنے دفاتر میں حاضری دیں گے اور اندرونی دفتری امور سرانجام دیں گے۔

سٹیٹ بینک نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی بینکاری ضروریات اور مالی معاملات کی منصوبہ بندی مذکورہ تعطیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔

یہ بھی پڑھیں: خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟