وزیراعظم ملک کو مسائل سے نکالنا چاہتے،  کچھ وزرا مشکلات پیدا کرتے ہیں،بلاول بھٹو

 وفاقی وزیر کے بیان نے کشمیر میں لگی آگ میں تیل ڈالا،وہ معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں ہیں

Jun 24, 2026 | 13:30:PM
وزیراعظم ملک کو مسائل سے نکالنا چاہتے،  کچھ وزرا مشکلات پیدا کرتے ہیں،بلاول بھٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وزیراعظم ملک کو مسائل سے نکالنا چاہتے ہیں لیکن کچھ وزرا مشکلات پیدا کرتے ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ راولاکوٹ کے کشمیریوں کو کشمیری نہ کہنے والے کابینہ میں کیوں ہیں، وفاقی وزیر کے بیان نے کشمیر میں لگی آگ میں تیل ڈالا،وزیر دفاع معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں ہیں۔

بلاول بھٹوزرداری نے مزیدکہاکہ پاکستان سے 12 سیٹیں لےکر جانے والا بیان افسوسناک ہے، احتجاج کرنے والوں کیلئے سیاسی راستہ اپنانا چاہیے۔