رخصتی نہ ہونے کے باوجود بیوی حق مہر کی حقدارقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) لاہور ہائی کورٹ نے حق مہر کے متعلق بڑا فیصلہ دیتے ہوئے رخصتی نہ ہونے کے باوجود بیوی کو حق مہر کی حقدار قراردے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہاگیاہے کہ نکاح نامے میں ’عند الطلب‘لکھا حق مہر فوری واجب الادا ہوتا ہے،خلع کی صورت میں عورت کو پورا مہر نہیں بلکہ 75 فیصد ملے گا۔
ہائی کورٹ نے ماتحت عدالتوں کے حق مہر سے متعلق فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے خاتون کی رخصتی نہ ہونے پر حق مہر خارج کرنے کا اپیلٹ کورٹ کا فیصلہ بھی کالعدم قراردے دیا۔
فیصلے کے مطابق خلع لینے پر خاتون کو 25 فیصد حق مہر شوہر کے حق میں دستبردار کرنا ہوگا،فیملی کورٹ ایکٹ کے تحت خلع کی صورت میں 75 فیصد معجل مہر بیوی کا حق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہریت کے تنازع پر دائر سول دعویٰ ناقابلِ سماعت قرار،نادرا کی درخواست منظور
ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے سائلہ مسماۃ ازکا افرین کی آئینی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔
9 صفحات کا فیصلہ عدالتی نظیر قراردیاگیاہے۔