آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری ، جہازوں کیلئے پیشگی رابطہ لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عمان نے آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
عمانی خبررساں ایجنسی نے نئی بحری ہدایات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے کا اعلان کیاگیاہے،اس کے علاوہ آبنائے ہرمز سےگزرنے والے جہازوں کیلئے پیشگی رابطہ لازمی قراردیا گیا ہے۔
عمان کااس حوالے سے کہنا ہے جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، عالمی منڈی میں چار ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا
دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے آبنائے ہرمز پر کوئی ملک ٹول یا فیس عائد نہیں کر سکتا، عالمی آبی راستے پر ٹیکس یا فیس لگانا بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے،ایران کو انقلابی تحریک کے بجائے بطور ریاست کام کرنا ہوگا، ایران ریاست کے طور پر کام کرے تو بڑی ترقی کے مواقع ہیں، خطے میں جب تک ایرانی پراکسیز حملے کریں گے کشیدگی ختم نہیں ہو سکتی۔