ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل نے مبینہ طور پر اعتراف جرم کر لیا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد اویس )ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل نے مبینہ طور پر اعتراف جر م کر لیا ہے ، ذرائع کے مطابق ملزم عمر حیات نے مجسٹریٹ سعد نذیر کے سامنے 164 کا بیان رکارڈ کرادیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم عمرحیات نے بیان دیا کہ ثناء یوسف کی جانب سے ملاقات سے انکار پر اسے قتل کیا،پہلی مرتبہ ملاقات کے لیے بلایا سارا دن انتظار کیا لیکن نہیں ملی۔
ملزم عمر حیات نے بیان ریکارڈ کروایا کہ ثناء یوسف نے مجھے واپس جانے کو کہا، میں ثناء یوسف کی برتھ ڈے پر تحفہ لایا جو اس نے نہیں لیا،2جون کو ثنا یوسف نے دوبارہ ملاقات کے لیے بلایا لیکن نہیں ملی۔
ملزم کے مطابق مجھے ثناء یوسف کے ملاقات نہ کرنے پر سخت رنج تھا،میں نے غصے میں آکر ثنا یوسف کو اس کے گھر جاکر قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات