افغان مہاجرین کی واپسی،30 جون کی ڈیڈ لائن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان میں موجود پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے لیے حکومت کی ڈیڈ لائن آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہےجس کی آخری تاریخ 30 جون مقرر ہے۔
محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق اب تک 5 لاکھ 62 ہزار 659 افغان مہاجرین پاکستان سے واپس اپنے وطن افغانستان جا چکے ہیں
ان مہاجرین میں 40 ہزار 221 افراد اے سی سی کارڈ ہولڈر بھی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور بارڈر پوائنٹس پر مہاجرین کی سہولت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ملک میں غیر قانونی اور عارضی قیام پذیر افغان شہریوں کی واپسی کے لیے مرحلہ وار منصوبہ تشکیل دیا ہے۔
منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں پی او آر اور اے سی سی کارڈ ہولڈرز کو واپسی کے لیے مہلت دی گئی تھی۔
وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ یکم جولائی کے بعد قیام کی مدت ختم ہو جائے گی اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔