جنگ بندی، عالمی سٹاک مارکیٹس میں تیزی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں نمایاں تیزی دیکھی گئی ہے۔
دوسری طرف عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان سامنے آیا ہے، سرمایہ کاروں میں اعتماد کی بحالی کے باعث عالمی منڈیوں میں مثبت رجحان غالب رہا۔
امریکا کی اسٹاک مارکیٹس ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں ایک فیصد، نیسڈیک میں 0.9 فیصد اور ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج میں 0.89 فیصد کا اضافہ ہوا۔
سرمایہ کاروں نے جنگ کے خاتمے کو معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا، جس سے مارکیٹوں میں بحالی کی فضا قائم ہوئی۔
ایشیا کی مارکیٹس ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 2 فیصد بڑھ گیا، چین کا شنگھائی انڈیکس 1 فیصد اوپر آیا، جاپان کا نکی 225 انڈیکس میں بھی 1 فیصد اضافہ ہوا،
دوسری جانب، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ امریکی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر کمی کے بعد 66.48 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
ماہرین کے مطابق ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد خطے میں استحکام کی امید نے سرمایہ کاروں کو پر اعتماد کیا ہے۔