نیپرا نےآئندہ مالی سال کیلئے پاور پرچیز پرائس کا فیصلہ جاری کردیا۔

Jun 24, 2025 | 00:53:AM
نیپرا نےآئندہ مالی سال کیلئے پاور پرچیز پرائس کا فیصلہ جاری کردیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)نیپرا نےآئندہ مالی سال2025۔26 کے لیے پاور پرچیز پرائس کا فیصلہ جاری کردیا۔

آئندہ مالی سال کے لیےنیشنل اوسط پاور پرچیز پرائس میں ایک روپے 2 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی، نیپرانے2025۔26 کے لیےنیشنل اوسط پاورپرچیزپرائس25روپے 98پیسے فی یونٹ مقررکردیا  ۔

رواں مالی سال نیپرا نےنیشنل اوسط پاور پرچیز پرائس 27 روپے فی یونٹ مقرر کر رکھا ہے،آئندہ مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس3 ہزار342 ارب روپے سے زائد مقرر کیا گیا ہے ۔

نیپرا نےرواں مالی سال کے لیےپاور پرچیز پرائس 3ہزار534 ارب روپے مقرر کر رکھا ہے۔کے الیکڑک کےسوا آئندہ مالی سال کے لیےپاور پرچیز پرائس26 روپے 34 پیسے فی یونٹ مقررہے۔

رواں مالی سال کے الیکٹرک کے سوا  پاور پرچیز پرائس27 روپے 35 پیسے فی یونٹ مقرر ہے ،نیپرا نے فیصلہ یکساں ٹیرف کی درخواست کے لئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: