محمد رضوان کی مسجد الحرام کے صحن میں صفائی کرنے کی ویڈیو وائرل

Jun 24, 2023 | 09:26:AM
 قومی کرکٹر محمد رضوان کی مسجد الحرام کے صحن میں صفائی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قومی کرکٹر محمد رضوان کی مسجد الحرام کے صحن میں صفائی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

قومی کرکٹرز کی بڑی تعداد حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہے جن میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان سمیت دیگر شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مسجد الحرام کے صحن میں صفائی کر رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مسجد الحرام کے صحن میں صفائی کر رہے ہیں۔ قومی کرکٹر کی صفائی کرنے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ محمد رضوان اور بابر اعظم ہارورڈ یونیورسٹی کےایجوکیشن پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹرز ہیں۔

مزید پڑھیں:  رعایتی سفر کی پیشکش ہوئی جو ٹھکرا دی، امریکی تاجر نے تباہ ہونے والی آبدوز سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں محمد رضوان کی امریکا میں سڑک پر نماز پڑھنے اور اذان دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی کےایجوکیشن پروگرام کے دوران اپنی استاد کو قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفے میں دیا تھا جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔