انڈونیشیا میں 6.3 شدت کا زلزلہ،شہریوں میں خوف وہراس

Jul 24, 2025 | 11:35:AM
انڈونیشیا میں 6.3 شدت کا زلزلہ،شہریوں میں خوف وہراس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انڈونیشیا کے صوبہ گورونتالو میں 6.3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
 انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات، موسمیاتی تبدیلی اور زلزلہ پیما ادارے کے مطابق جمعرات کی صبح صوبہ گورونتالو میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح 3 بج کر 50 منٹ پر آیا، جس کا مرکز پوہواتو ریجنسی سے 8 کلومیٹر جنوب مشرق میں زمین کے اندر 132 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ : بھوک سے مزید 10 فلسطینی انتقال کر گئے
زلزلے کے جھٹکے قریبی صوبوں بشمول شمالی سولاویسی، وسطی سولاویسی، اور مشرقی کلمنتان میں بھی محسوس کیے گئے،گورونتالو شہر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے سیکرٹری ہینری ٹیکوالوکے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا کیونکہ اس شدت کا زلزلہ بلند لہریں پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا،ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔