پولیس نوجوان کی سیلاب میں پھنسے بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل

Jul 24, 2023 | 09:27:AM
پولیس نوجوان کی سیلاب میں پھنسے بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ’’پولیس کا کام تحفظ آپ کا ‘‘کے مترادف  خیبر پختونخوا پولیس کے جوان نے عملی مثال پیش کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے تھانہ پھلڑہ کی حدود میں واقع گاؤں کھٹہ میں مون سون بارشوں سے شدید طغیانی آگئی اور دو بچے سیلاب میں پھنس گئے، تھانہ پھلڑہ کے پولیس کانسٹیبل نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر سیلابی ریلے میں پھنسے دو بچوں کو بحفاظت نکال لیا۔

پولیس کے مطابق 13 اور 14 سالہ دونوں بچے بکریوں کے لیے پتے کاٹنے گئے تھے کہ اچانک کھٹہ کے مقام پر سیلابی ریلہ آگیا اور بچے پھنس گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پھلڑہ میں تعینات مانسہرہ پولیس کے جوان کانسٹیبل نعیم السلام نے مقامی لوگوں کی مدد سے اپنی جان کی پرواہ کیےبغیر  ریلے میں چھلانگ لگادی اور رسی کے ذریعے بچوں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔