کورونا وائرس کے حملے جاری،مزید 3 افراد جاں بحق، 532 نئے کیسز رپورٹ

Jul 24, 2022 | 10:09:AM
کورونا وائرس کے حملے جاری،مزید 3 افراد جاں بحق، 532 نئے کیسز رپورٹ
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک بھر میں کورونا کے حملے جاری، مزید 3 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ532 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.74 فیصد رہی، 532 افراد وبا میں مبتلا ہوئے۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 19 ہزار 402 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ کورونا سے متاثرہ 179 مریضوں کی حالت تشویشناک رہی، ملک میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز لاہور سے رپورٹ ہوئے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.47 فیصد تک جا پہنچی۔

فیصل آباد میں کورونا کے 6.86 فیصد جبکہ صوابی میں 6.38 فیصد کیسز ریکارڈ کیے گئے اور ایبٹ آباد میں کورونا کی شرح 5.23 فیصد، اسلام آباد میں 4.16 فیصد اور ملتان میں 4 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.50 فیصدریکارڈ کی گئی۔