آج رات اور کل ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آج رات ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق فورکاسٹ میں بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ دوپہر کے بعد کہیں کہیں آسمان پر بادل آ جانے کا امکان ہے۔ اس دوران سرد ہوائیں چلنے کی بھی فورکاسٹ کی گئی ہے۔
موسم کا حال بتانے والے ادارہ نے خیبر پختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان بتایا ہے۔ اس دوران سرد ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
کل اتوار کے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے البتہ مری، گلیات اور گردو نواح کے پہاڑی علاقہ میں موسم شدیدسرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
اس دوران سرد ہوائیں چلنے کا بھی امکان۔صبح کے اوقات میں چند اضلاع میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کا امکان ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی کل 25 جنوری کو موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ اس دوران سرد ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ تاہم شام/رات میں چاغی، خاران، پنجگور، تربت، کیچ، آواران، گوادر، کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن ،ژوب اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش /برفباری کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع کی جا رہی ہے البتہ اس دوران سرد ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدیدسرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان بتایا جا رہا ہے ۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ ،قلات منفی11، استور منفی09، کالام، پاراچنار منفی08، کوئٹہ منفی07، مالم جبہ منفی06، گوپس، دیر، مری اور راولاکوٹ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔