پبلک ٹرانسپورٹ میں شہریوں کی جیبوں کا صفایا کرنیوالی جیب تراش خاتون گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاران یامین)پبلک ٹرانسپورٹ میں شہریوں کی جیبوں کا صفایا کرنے والی جیب تراش خاتون کوگرفتارکر لیا گیا ہے۔
ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ شہری کی اطلاع پر ملزمہ کو تحویل میں لیا۔
ملزمہ نے پبلک ٹرانسپورٹ سوار ہونے سے قبل معذور ہونے کا ڈرامہ رچایا تھا۔
ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق بزرگ شہری مدد کرنے کے بہانے اپنی جیب کو کٹوا بیٹھا۔
ملزمہ نے شہری محمود کی جیب سے 70 ہزار نقدی نکال لی ۔
ملزمہ کے قبضہ سے جیب تراشی کے دوران نکالی گئی رقم 70 ہزار کیش برآمد کر لی گئی ہے۔
پولیس نے ملزمہ شازیہ کو کارروائی کیلئے چوکی فردوس مارکیٹ کے حوالے کر دیا ہے۔