بانی پی ٹی آئی تعاون نہیں کررہے؛ این سی سی آئی اے کی رپورٹ عدالت میں پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
( احتشام کیانی)بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر این سی سی آئی اے نے رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ۔
رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق انویسٹی گیشن کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کیا گیا اوربتایاگیا کہ با نی پی ٹی آئی تفتیش میں تعاون نہیں کررہے۔
این سی سی آئی اے کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹویٹس پر 2 الگ انکوائریز شروع کر رکھی ہیں ، بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کے خلاف این سی سی آئی اے میں 2 انکوائریز زیر التوا ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں انکوائریز 19 مئی اور 13 ستمبر 2024 کو این سی سی آئی اے میں رجسٹرڈ کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق این سی سی آئی اے کی انویسٹی گیشن ٹیم نے اڈیالہ جیل میں انویسٹی گیشن کے سلسلے میں کافی بار دورہ کیا، تاہم بانی پی ٹی آئی سے یہ معلوم نہ ہو سکا کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے،بانی پی ٹی آئی نے انویسٹی گیشن ٹیم کے ساتھ تعاون نہیں کیا اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کون استعمال کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمیدکے بھائی کی ضمانت خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
این سی سی آئی اے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کو چلانے سے متعلق سوالات کے باوجود بانی نے تعاون کرنے سے انکار کیا، جس کے باعث انویسٹی گیشن تاحال جاری ہے۔