مریم نواز کی وطن واپسی میں پھر تبدیلی، اب وطن کب آئیں گی ؟ وقت سامنے آ گیا

Jan 24, 2023 | 19:52:PM
مریم نواز کی وطن واپسی میں پھر تبدیلی، اب وطن کب آئیں گی ؟ وقت سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مریم نوز کی وطن واپسی  کے وقت میں ردوبدل کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کے وقت میں ردوبدل ہوا ہے، مریم نواز صاحبہ اب 28 جنوری، ہفتے کی سہہ پہر 3 بجکر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی۔

واضح رہے کہ  رانا ثنا اللہ اس وقت لندن میں ہی ہیں اور خبریں سامنے آئی ہیں  کہ وہ بھی مریم نواز کے ساتھ ہیں وطن واپس پہنچیں گے ، جبکہ یہ بھی خبریں زیر گردش ہیں کہ  نواز شریف نے رانا ثنااللہ کو  مریم نواز کے ساتھ مل کر پنجاب کی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے کا بھی ٹاسک سونپ دیا ہے ۔