روپے کی بے توقیری، ڈالر پھر سے مہنگا ہو گیا

Jan 24, 2023 | 17:19:PM
روپے کی بے توقیری، ڈالر پھر سے مہنگا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )پاکستانی روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، انٹر بینک میں ڈالر مزیدمہنگا ہو گیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 230روپے 40پیسے  پر فروخت ہو رہا ہے ، دوسری جانب کاروباری روز کےدوسرے روزپاکستان سٹاک ایکس چینج میں بہتری  نظر آئی ہے ۔

100انڈیکس میں612 پوائنٹس کی بہتری آئی ہے جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس نے 39ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لی  ہے ،  کاروباری روز کا  آغاز ہنڈرڈ انڈیکس نے 38ہزار 443 پوائنٹس کیساتھ شروع کیا  اور 1.59فیصد اضافے کے ساتھ دن کے اختتام پر 39ہزار 91پوائنٹس پر مارکیٹ بند ہوئی ۔