علیزے شاہ کو سگریٹ پیتے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کون سی آفر ہوئی۔۔؟  اہم خبر سامنے آ گئی

Jan 24, 2022 | 15:59:PM
پاکستان، شوبز انڈسٹری ، اداکارہ ،علیزے شاہ ن،سگریٹ ، ویڈیو وائرل ، آئٹم سانگ 
کیپشن: اداکارہ علیزے شاہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ علیزے شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی سگریٹ پیتے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اُنہیں آئٹم سانگ کرنے کی آفر ہوئی ۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر علیزے شاہ کی انسٹا اسٹوری کا ایک سکرین شاٹ وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ نے ایک اہم انکشاف کیا،علیزے شاہ نے کہا کہ ’’جب میری سیگریٹ پینے کی ویڈیو لیک ہوئی تو اُس کے فوراََ بعد مجھے آئٹم سانگ کی آفر ہوئی۔‘‘

 علیزے شاہ  نے کہا کہ ’’اُنہوں نے سمجھا کہ اگر میں سگریٹ پی سکتی ہوں تو میں آئٹم سانگ کرنے کے لئے بھی تیار ہوں۔‘‘ یہ میرے لئے مشکل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں گاڑی میں سگریٹ نوشی کرتے دیکھا گیا تھا جبکہ یہ ویڈیو ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے بنائی گئی تھی۔

علیزے شاہ نے ویڈیو کے وائرل ہونے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا تھا اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا تھا۔۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ علیزے شاہ پر صارفین خوب تبصرے  کئے۔

یہ بھی پڑھیںکروڑوں کا قرضہ۔۔گلوکارہ آئمہ بیگ مشکل میں پھنس گئیں