اب جنگ ہوئی تو پورا خطہ لپیٹ میں آئے گا:ایران کی امریکا کو دھمکی

Feb 24, 2026 | 09:15:AM
 اب جنگ ہوئی تو پورا خطہ لپیٹ میں آئے گا:ایران کی امریکا کو دھمکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایران نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب جنگ ہوئی تو پورا خطہ لپیٹ میں آئے گا۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکا اور اسرائیل کا نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے اثرات صرف دونوں ممالک تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔

انہوں نے کہا ایران کے دشمن نے 12 روزہ جنگ میں شکست کھائی، اس بار افراتفری اور بدامنی کے ذریعے ایک اور فوجی آپریشن کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دشمن جنگ شروع کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں لیکن وہ اسے ختم نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:گوجرانوالہ: سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کے کزن کے گھرچوری کی بڑی واردات