فلم ’جانے تو... یا جانے نا ‘کے نئے گانے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Feb 24, 2023 | 12:41:PM
 فلم ’جانے تو... یا جانے نا ‘کے نئے گانے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) اگر آپ نے عمران خان اور جینیلیا ڈی سوزا کی فلم ’جانے تو... یا جانے نا ۔۔۔ کبھی دیکھی ہے، تو  کالج کے طلبہ کی جانب سے بنائی گئی یہ ویڈیو آپ کو ضرور اس فلم کی یاد دلا دے گی ْ۔

ممبئی کے  زیویئر کالج کے چند طالب علموں نے ’جانے تو... یا جانے نا ‘کے گانے کبھی کبھی کو دوبارہ بنایا ، جس کے بعد  اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خو ب سراہا جا رہا ہے ۔ جانے تو... یا جانے نا‘ 2008 میں ریلیز ہوئی تھی اور صرف یہ فلم ہی نہیں بلکہ اس کے گانے بھی کافی ہٹ ہوئے تھے اور اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی دھوم مچا رہی ہے۔

ضرور پڑھیں : سوشل میڈیا کی طاقت،15 سال بعد بیٹی نے اپنے والد کے قاتل کا سراغ لگایا

اس گانے کو سینٹ زیویئر کالج کی ایکسٹرا کریکولر کمیٹی نے شیئر کیا تھا۔ درحقیقت اصل گانا بھی اسی کیمپس میں بنایا گیا تھا۔ طلباء نے کوشش کی کہ اسے زیادہ سے زیادہ اصل ویڈیو جیسا ہی رکھا جائے۔ انہوں نے ملتے جلتے کپڑے پہن رکھے تھے اور تمام مناظر اور ترتیب سے ملانے کی کوشش بھی کی ۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے چند لوگوں کے لیے یہ پرانے دنوں کو زندہ کرنے جیسا تھا۔