رحمان ملک کو ڈاکٹر اے کیو خان ​​کی قبر کے قریب سپرد خاک کر دیا گیا

Feb 24, 2022 | 15:01:PM
رحمان ملک کو ڈاکٹر اے کیو خان کی قبر کیساتھ سپرد کردیا گیا
کیپشن: رحمان ملک سپرد خاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیر داخلہ اور سینیٹر رحمان ملک کو سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اسلام آباد کے H-VIII قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ کی نماز جنازہ دوپہر ڈھائی بجے ادا کی گئی ۔ٹریفک پولیس کی گاڑیاں اور سی ڈی اے انتظامیہ کی ایمبولینسیں نماز جنازہ کے ساتھ ان کی رہائش گاہ سے قبرستان تک پہنچی تھیں۔

ان کی نماز جنازہ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سیاسی وسماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی جو کہ H-VIII قبرستان کے جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:روسی صدر سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات کا شیڈول تبدیل

انہیں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے والد ڈاکٹر عبدالقادر خان کی قبر کے قریب سپرد خاک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:نور مقدم کیس۔ ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی گئی

سابق وزیرِ داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی نمازِ جنازہ میں  وفاقی وزیر شبلی فراز ،نئیر حسین بخاری، فرحت اللہ بابر،فیصل کنڈی، سردار مہتاب،پیر صابر شاہ،  ضیاء اللہ شاہ ،سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم، سردار سلیم حیدر ،زمرد خان، حامد نواز،بیرسٹر دانیال،سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد و دیگر نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

زمرد خان نے سویٹ ہوم کے بچوں کے ہمراہ نماز جنازہ میں شرکت کی۔