بھارت میں گدھے کے گوشت اور دودھ کی مانگ میں اضافہ

Feb 24, 2021 | 11:33:AM
بھارت میں گدھے کے گوشت اور دودھ کی مانگ میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے متعدد اضلاع میں گدھے کے گوشت سے پکے کھانوں کی مقبولیت میں اضافہ کے نتیجے میں ریاست میں گدھوں کی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا۔جنسی طاقت کے حصول کے لئے بھارتی شہری صرف گدھا گوشت ہی نہیں کھارہے بلکہ گدھی کا دودھ بھی پی رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مغربی گوڈاواری، کرشنا، گنٹر سمیت مختلف علاقوں میں گدھے کو ذبح کرکے اس کا گوشت استعمال کیا جارہا ہے، تاہم سرکاری طور پر اس کی اجازت نہیں اور یہ غیر قانونی کام ڈھکے چھپے ہورہا ہے۔گدھے کا گوشت کھانے والے افراد کا کہنا ہے کہ یہ غذائیت اور توانائی سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم کو قوت بخشتا ہے اور مردانہ طاقت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ غیر قانونی ہونے کی وجہ سے گدھا خوروں کو بہت مشکل سے اور مہنگے داموں یہ گوشت خریدنا پڑتا ہے۔ پرکشش منافع کے باعث بہت سے جرائم پیشہ گروہ اب اس کاروبار میں کود پڑے ہیں اور گدھے کا گوشت فروخت کررہے ہیں۔ یہ گروہ محض گدھا گوشت ہی فروخت نہیں کررہے بلکہ اس کی کھالوں سے بھی خوب منافع کمارہے ہیں۔ گدھوں کی قلت  کے پیش نظر راجستھان، اترپردیش، تامل ناڈو سمیت دیگر بھارتی ریاستوں سے گدھے منگوائے جانے لگے۔

 این جی اوز کے عملے نے ثبوت کے لئے گدھا گوشت کی فروخت کی تصاویر  اور ویڈیوز بناکر قانونی کارروائی کے لئے سرکاری افسروں کے حوالے کردی ہیں۔ این جی اوز نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اگر گدھوں کو نہ بچایا گیا تو پھر وہ چڑیا گھر میں ہی دیکھنے کو ملیں گے۔

دوسری طرف سرکاری افسران نے خبردار کیا ہے کہ گدھوں کے غیر قانونی گوشت کی فروخت میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گدھوں کے گوشت اور دودھ میں جنسی قوت کی تاثیر ہونا لوگوں کی غلط فہمی ہے۔