پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کیلئے ٹینڈرز کے نتائج کا اعلان،12پارٹیوں نے بڈز جمع کروا دیں

Dec 24, 2025 | 18:57:PM
پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کیلئے ٹینڈرز کے نتائج کا اعلان،12پارٹیوں نے بڈز جمع کروا دیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی فروخت کے لیے جاری کیے گئے ٹینڈر کے غیر معمولی اور حوصلہ افزا نتائج کا اعلان کیا ہے۔

مقررہ تاریخ کے اندر 12 پارٹیوں نے باضابطہ طور پر بڈز جمع کروا دیں۔ یہ بڈرز دنیا کے پانچ ممالک سے تعلق رکھتے ہیں جن میں امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور پاکستان شامل ہیں، جو پی ایس ایل کی عالمی مقبولیت اور کشش کا واضح ثبوت ہے۔

پی سی بی کے مطابق بڈنگ کے اس مرحلے کے نتائج کا اعلان 27 دسمبر کو کیا جائے گا۔ اگلے مرحلے میں ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بڈرز کو اوپن کمپیٹیشن بڈنگ کے ذریعے دو نئی ٹیمیں خریدنے کا موقع دیا جائے گا۔ یہ مرحلہ 8 جنوری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اس عمل کو شفاف، مسابقتی اور عالمی معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ پاکستان سپر لیگ کی مزید توسیع اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امور کا حل مکالمے کے ذریعے ہی ممکن ہے: پاکستان