’’خاندان کی عزت پی ٹی آئی کے ووٹوں کیلئے مت رولو‘‘ چودھری سالک کا مونس الہیٰ کے ٹویٹ پر ردِ عمل

Dec 24, 2023 | 23:21:PM
’’خاندان کی عزت پی ٹی آئی کے ووٹوں کیلئے مت رولو‘‘ چودھری سالک کا مونس الہیٰ کے ٹویٹ پر ردِ عمل
کیپشن: ’’خاندان کی عزت پی ٹی آئی کے ووٹوں کیلئے مت رولو‘‘ چودھری سالک کا مونس الہیٰ کے ٹویٹ پر ردِ عمل
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) چوہدری سالک حسین نے بیرون ملک مقیم مونس الہی کی ٹویٹ پر ردِعمل دتے ہوئے کہا کہ خاندان کی عزت پی ٹی آئی کے ووٹوں کے لیے مت رولو۔

مونس الہی نے چوہدری شجاعت کے بیٹوں پر اپنی پھوپھیوں کو گرفتار کرانے کے لئے پولیس بھیجنے کا الزام عائد کیا گیا جس پر ردِ عمل دیتے ہوئے چودھری سالک حسین نے کہا کہ کیا آپ نے میڈیا رپورٹنگ کا پیشہ بھی اختیار کر لیا ہے؟ اگر نہیں تو خبر کی تصدیق کر لو، اس واقعے کے بارے میں مجھے تب معلوم ہوا جب کسی نے یہ ٹویٹ مجھے بھیجی، خاندان کی عزت پی ٹی آئی کے ووٹوں کے لیے مت رولو، عوام حقیقت جانتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! رانا ثناء اللہ کی گاڑی کو حادثہ

چودھری سالک حسین نے مزید کہا کہ مائیں بہنیں سب کی سانجھی ہیں، ان کی ویڈیوز دیکھ کر دل رنجیدہ ہے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے امیدوار کا جانا ضروری نہیں، آپ کے پاس وکلا کی فوج موجود ہے انہیں بھیج دیا ہوتا، برائے مہربانی گجرات میں عورت کارڈ نہ چلایا جائے۔

چوہدری سالک حسین نے مونس الہیٰ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چلو شکر ہے آپ نے یہ تو تسلیم کیا کہ یہ ہمارا بھی آبائی گھر ہے، لہذا وہاں ہمارے آنے پر جو کمروں کو تالے لگ جاتے ہیں انہیں بھی کھلوا دو، پورا پاکستان یہ تماشا دیکھ رہا ہے، آپ خود کہتے تھے سیاست اپنی اپنی، سیاست کرو ذاتی عناد اور بے بنیاد الزامات مت لگاؤ، دعا ہے اللہ آپ کو صبر دے اور چودھری پرویز الہی صاحب کی مشکلات میں کمی آئے۔