بھارتی اپیل مسترد، ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہوگی

Dec 24, 2023 | 17:44:PM
بھارتی اپیل مسترد، ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی اپیل مسترد کردی جس کے بعد اب ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہوگی۔

آزاد ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہی ہوگی، بھارت پاکستان میں عام انتخابات اور سیکیورٹی کو بنیاد بنا کر ڈیوس کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلنا چاہتا تھا اور اس حوالے سے گزشتہ ماہ بھی انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی مؤقف کو تسلیم نہیں کیا تھا، پاکستان نے مؤقف اپنایا تھا کہ ملک میں سیکیورٹی صورتحال کا کوئی مسئلہ نہیں، دیگر ٹیمیں بھی پاکستان میں آکر کھیل رہی ہیں۔

اس معاملے پر بھارتی ٹینس فیڈریشن کی اپیل پر آزاد ٹربیونل بنایا گیا تھا اور اب بھارت کو ایک ماہ میں دوسری بار شکست ہوئی ہے اور پاکستان کا مؤقف تسلیم کیا گیا ہے، ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق پاکستان میں ڈیوس کپ نا کھیلنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں، پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال ایسی نہیں کہ میچ نہ ہوسکیں۔

آزاد ٹربیونل نے بھارت کو فروری میں پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ سنایا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی 4 فروی کو کھیلی جائے گی۔